معمولی تلخ کلامی پر بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 12 جنوری 2022
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: تھانہ ٹیکسلا پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تین دن قبل معمولی تلخ کلامی پر محمد عباس نے فائرنگ کر کے اپنے بیٹے بہادر خان کو قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایس پی پوٹھو ہار رانا وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہومین انٹیلیجنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔