دو بیٹیوں کے بعد سشمیتا سین نے بیٹا گود لے لیا

سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2022
سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا، فوٹوفائل

لاہور: سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے دو بیٹیوں کے بعد اب تیسرا بیٹا گود لے لیا ہے۔

حال ہی میں سشمیتا سین کو اپنی دونوں بیٹیوں رینے اور الیساہ سین کے ہمرا ممبئی کے علاقے بیندرا میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ سشمیتا پاپارازیوں (فوٹوگرافرز) کو پوز دے رہی تھیں جب ہی ان کے ساتھ ایک تین چار سال کے بچے کو دیکھا گیا جو سشمیتا کے پیچھے کسی خاتون نے پکڑا ہواتھا۔

سشمیتا سین نے بچے کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں کہا جانے لگا کہ اس بچے کو سشمیتا سین نے گود لیا ہے اور یہ ان کا تیسرا بچہ ہے۔

تاہم یہ افواہیں سچ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسٹورنٹ کے باہر سشمیتا سین جس بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتی ہوئی نظر آئیں وہ ان کا گود لیا ہوا بچہ نہیں ہے بلکہ ان کی دوست کا بچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین نے اپنی بیٹی کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کیا نصیحت کی؟

واضح رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے