مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی،نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جنوری 2022
بھارتی فورسزنے کلگام کا محاصرہ کرکے متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

بھارتی فورسزنے کلگام کا محاصرہ کرکے متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے کلگام میں جعلی مقابلے میں نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی بھی ہوئے۔

قابض بھارتی فورسزنے دسمبرمیں 31 کشمیریوں کوشہید اور94 کوگرفتارکیا جبکہ 11 گھروں کودھماکا خیز مواد سے تباہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔