نئے بلدیاتی قانون کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس

ترمیمی قانون آئین کیخلاف ہے کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر January 13, 2022
ترمیمی قانون آئین کیخلاف ہے کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار

RAWALPINDI: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی ترمیمی قانون 2021 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سندھ حکومت، چیف سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں بلدیاتی ترمیمی قانون 2021 کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ترمیمی قانون آئین کیخلاف ہے کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے حکومت، چیف سیکریٹری سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2021 کو چیلنج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے