وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وفاقی وزیر تعلیم ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔


ویب ڈیسک January 13, 2022
انہوں نے کہا کہ کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں—فائل فوٹو

PESHAWAR: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

شفقت محمود نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے سارا وقت ماسک پہننے اور ضروری ہدایات پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے