صدر نے جسٹس عمر عطا بندیال کی چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جنوری 2022
جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی - فوٹو:فائل

جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کے لیے سمری تیار کی۔ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔