ویرات کوہلی نے اسٹمپ مائیک پرغصہ نکال دیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے تھرڈایمپائرپرتنقید کی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے تھرڈایمپائرپرتنقید کی:فوٹو:سوشل میڈیا

 کیپ ٹاﺅن: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کوآؤٹ نہ  دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آؤٹ قراردے دیا جسے فیلڈ ایمپائرآؤٹ دے چکے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔

ویرات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔

بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل  رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔