- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے، جنت مرزا
کراچی: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا اور اداکارہ ایمن خان کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ جنت مرزا نے ایمن خان کے تبصرے پر ایک تنقیدی ویڈیو بنائی جس میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: کم میک اپ کرنے کے مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کو جواب
تاہم اب سوشل میڈیا پر اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔
میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔
جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنےکی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔