شاہد کپور کی بیوی میرا کی پہلی محبت کون ہے؟ اداکار نے خود ہی بتادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
 شاہد کپور اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے فوٹوفائل

شاہد کپور اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اپنی بیوی میرا راجپوت کی پہلی محبت وہ نہیں بلکہ کوئی اور ہی ہے۔

شاہد کپور ان دنوں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو مسلسل اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔

حال ہی میں شاہد کپور نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دونوں کسی پارک کے بینچ پر بیٹھے ہیں۔ میرا راجپوت شاہد سے کچھ فاصلے پر بیٹھی موبائل فون چلانے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ جب کہ شاہد اس دوران ان کے علم میں لائے بغیر ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیوی کی پہلی محبت نہیں بلکہ دوسری محبت ہیں۔ شاہد کپور نے لکھا ’’میں اپنی بیوی کی پہلی محبت نہیں ہوں بلکہ ان کا فون ان کی پہلی محبت ہے۔ لیکن کوئی بات نہیں مجھے اپنی بیوی کا دوسرا پیار بننے میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ محبت ایسی ہی ہوتی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ شادی سے قبل شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں میڈیا پر سرگرم تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔