وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
اجلاس میں پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

اجلاس میں پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی،سرحدی امور اور امن و امان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس جاری ہے، ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہورہا ہے جس میں وفاقی وزراء ،اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ سمیت ملکی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور پر بھی بات چیت جاری ہے، جب کہ ملک کو درپیش چیلنجز، دفاعی امور پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔