سوئیڈن کی وزیراعظم کو بھی کورونا ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
سوئیڈن کی وزیراعظم نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی:فوٹو:فائل

سوئیڈن کی وزیراعظم نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی:فوٹو:فائل

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی وزیراعظم  میگڈلینا اینڈرسن بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی  کے مطابق 54 سال کی سوئیڈش وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم گھرپرقرنطینہ میں ہیں اورگھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گی۔

وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگرکئی رہنما بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ وزیراعظم سمیت ان رہنماؤں نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل سوئیڈن کے بادشاہ، ملکہ اورولی عہد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25000کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔