ڈاکٹر نے آدمی کے کان میں 3 دن سے موجود زندہ لال بیگ نکال لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
زان ویڈنگ نے کان سے برآمد ہونے والے زندہ لالگ بیگ کی تصویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کی - فوٹو:فیس بک

زان ویڈنگ نے کان سے برآمد ہونے والے زندہ لالگ بیگ کی تصویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کی - فوٹو:فیس بک

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں ڈاکٹر نے ایک شخص کے کان میں تین دن سے موجود لال بیگ کو زندہ حالت میں نکال لیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے زان ویڈنگ کچھ دنوں سے پریشان تھے کیوں کہ ان کا ایک کان بند ہوگیا تھا، انہیں لگا کہ میل یا پانی چلے جانے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ زان کا یہ خیال اس وقت خوفناک خیال میں بدل گیا جب انہیں کان کے اندر کسی جاندار کی حرکت محسوس ہوئی۔

زان نے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے کان کا مختصر معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ پانی چلے جانے کی وجہ سے کان بند ہوا ہے، تجویز کردہ ادویات استعمال کریں۔

ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق ادویات استعمال کرنے کے باوجود زان کے کان میں کسی جاندار کی حرکت محسوس ہوتی رہی۔ انہوں نے کان کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

زان ویڈنگ اس وقت اچھل کر خوف کی حالت میں کرسی پر چڑھ گئے جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ کان میں ایک زندہ لال بیگ موجود ہے۔

زان ویڈنگ نے کان سے برآمد ہونے والے زندہ لالگ بیگ کی تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کردی جہاں ان کے دوستوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔