راولپنڈی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جنوری 2022
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی محلے میں ایک گھر میں کھیلنے گئی جہاں ملزم ظہیر نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

رانا ویاب ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔