پاکستانی معیشت مضبوط بحالی کی راہ پرگامزن ہے،اقوام متحدہ

اے پی پی  ہفتہ 15 جنوری 2022
اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤنے تیزی سے عالمی بحالی کوروک دیا،رپورٹ۔ فوٹو : فائل

اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤنے تیزی سے عالمی بحالی کوروک دیا،رپورٹ۔ فوٹو : فائل

نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی اہم عالمی اقتصادی صورتحال اورامکانات(ڈبلیوای ایس پی)کی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق2021 میں4.5فیصدکی اقتصادی توسیع کے بعد 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو3.9 فیصدرہنے کاتخمینہ لگایاگیاہے،جونجی کھپت،ریکارڈحدتک ترسیلات زراورمالی معاونت کی وجہ سے ہے۔مجموعی طورپررپورٹ سے پتہ چلتاہے کہ اومیکرون کوویڈ 19ویریئٹ کے تیزی سے پھیلاؤ نے تیزی سے عالمی بحالی کوروک دیاہے،جوپچھلے سال کے آخرمیں ٹھوس ترقی کے آثارکامقابلہ کررہاہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اورسماجی امور( ڈی ای ایس اے )کی طرف سے تیارکردہ رپورٹ میں ایسے مسائل کاحوالہ دیاگیاہے جومعیشت کو سست کررہے ہیں،جن میں کوویڈ 19انفیکشن کی نئی لہریں، مسلسل لیبرمارکیٹ اوردیرپاسپلائی چین چیلنجزاوربڑھتی ہوئی مہنگائی کادباؤشامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔