- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
- امریکا میں چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
- شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
- لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق
- فوری انتخابات پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی
- روزانہ بلیوبیری کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
- ایشیا کپ کا وقت پر انعقاد منتظمین کیلیے دردِ سر بن گیا
- روم ویمنز ٹینس؛ ایگا نے میدان مارلیا، لگاتار پانچویں ٹرافی پر قبضہ
- نوجوان اسپنر یاسر محمد امریکا کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے
دنیا کا سب سے بڑا فرائی پین 18 فٹ لمبا ہے!

اس فرائی پین کو منزلِ مقصود تک پہنچانے کےلیے ایک بڑا ٹرالر استعمال کیا گیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
پٹس برگ: سوشل میڈیا پر آج کل دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کے چرچے ہیں جو 18 فٹ لمبا اور 14,360 پونڈ (6.5 ٹن) وزنی ہے جبکہ اسے ڈھلواں لوہے (کاسٹ آئرن) سے بنایا گیا ہے۔
چند روز قبل اسے امریکی شہر پٹس برگ کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑے ٹرالر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے حیران ہو کر فوراً اس کی تصویریں بھی شیئر کرا دیں۔
خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے فرائی پین کو ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں نمائش کےلیے رکھا جائے گا جو جنوبی پٹس برگ میں زیرِ تعمیر ہے۔
ہینڈل سے لے کر مخالف سرے تک اس کی لمبائی 18 فٹ ہے لیکن اب تک گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کےلیے اس حوالے سے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ہے۔
’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں ڈھلواں لوہے کی مختلف مصنوعات اور ان کی تیاری کے مراحل بطور نمائش رکھے جائیں گے جبکہ یہ دیوقامت فرائی پین اس عجائب گھر کے باہر نصب کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اس طرف متوجہ کیا جاسکے۔
توقع ہے کہ یہ میوزیم اس سال مئی یا جون تک مکمل ہوجائے گا اور عوام کےلیے کھول دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔