جعلی اکاونٹس کیسز، آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے، احتساب عدالت: فوٹو: فائل

نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے، احتساب عدالت: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے، ان کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔