پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے پیسے لیکر سہولیات فراہم کرنے کے انکشافات

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں، رپورٹ ۔ فوٹو : فائل

اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں، رپورٹ ۔ فوٹو : فائل

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے پیسے لیکر سہولیات فراہم کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں۔

ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا جس کے مطابق جیل حکام نے تسلیم کیا ان پر ایلیٹ کی جانب سے شدید سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباؤ پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کر دیئے، قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایزی پیسہ سے ایک لاکھ 40 ہزار دینے کے ثبوت دیئے۔

رپورٹ کے مطابق جیل حکام سِرے سے انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے،  جیل کے میٹنگ رجسٹر بھی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں، اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں، جیل میں قیدیوں کیساتھ زور زبردستی کا سلوک کر کے حکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں۔

رپورٹ میں جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔