توہین عدالت کیس، رانا شمیم سمیت تمام فریقین فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
اسلام آبادہائیکورٹ نے تمام فریقین کو فردجرم کے لیے 20 جنوری کو طلب کیا ہے۔ ۔ فوٹو:فائل

اسلام آبادہائیکورٹ نے تمام فریقین کو فردجرم کے لیے 20 جنوری کو طلب کیا ہے۔ ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم، میر شکیل، عامر غوری اور انصار عباسی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 20 جنوری کو طلب کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس میں سابق چیف جج رانا شمیم، میر شکیل، عامر غوری اور انصار عباسی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 20 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے توہین کے ملزمان کو کافی وقت دے لیا، ملزمان کا یہی مؤقف رہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، رپورٹر ، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کا موقف اہم ہے، یہ مؤقف ماننا زیر التوا کیسز سے متعلق کچھ بھی چھاپنے کا لائسنس دینے جیسا ہوگا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہے رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر زیر التوا کیسز کے رُولز سے ناواقف ہیں، توہین عدالت کیس کے دوران بھی کیس پر تنظیموں کے مؤقف چھاپے جا رہے ہیں، رپورٹر نے کہا بیان حلفی کا درست یا غلط ہونے کا جاننا اس کی ذمہ داری نہیں تھی، پروفیشنل صحافی زیر التوا کیس سے متعلق ذمہ داری سے واقف نہیں نظر آئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔