- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
شہری پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد
کراچی: شہری کے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو شہری کے گھر میں داخل ہوکر شہری پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر 2 افراد پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزم ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں محمد عمران اور قیصر شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو بھی نوٹس جاری کردیے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 2 جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوا، ملزمان نے میری اہلیہ اور بیٹی سے بد تمیزی کی، جب کہ میرے بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے۔ ملزم ملک شہزاد اعوان پر مدعی مقدمہ پر پولیس شکایت واپس لینے کے لئے دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔