عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے ایک دوسرے کے لئے احترام اور عاجزانہ انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے اور دونوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کردیا ہے جس میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ نے لوگوں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ’’تو جھوم‘‘ کی ایسی موسیقی ترتیب دی جس نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا اور اس کلام کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ٹویٹر پر بھی یہ کلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مشترکہ پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی اور دونوں گلوکاراؤں کے ایک دوسرے کے لئے احترام پر خوب داد دی جارہی ہے۔

https://twitter.com/KiranW_/status/1482294165472169988

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔