قطر میں دوران پرواز بچی کی پیدائش، نام ’میریکل عائشہ‘ رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جنوری 2022
بچی کا نام میریکل عائشہ رکھ دیا گیا، فوٹو: ٹوئٹر

بچی کا نام میریکل عائشہ رکھ دیا گیا، فوٹو: ٹوئٹر

دوحہ: سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون نے دوران پرواز ایک صحت مند بچی کو جنم دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے ااینٹیبے جانے والی ایئر ویز کی ایک پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔

طیارے کے عملے نے مسافروں سے اس ہنگامی صورت حال میں مدد کرنے کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے جہاز میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔

https://twitter.com/AishaKhatib/status/1481711482824007682?s=20

نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر ’’ میریکل عائشہ‘‘ یعنی عائشہ کا معجزہ رکھ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔