گینگ ریپ کا اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 جنوری 2022
ملزم نے گوجرانوالہ میں طالبہ کو 6 سال قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا (فوٹو پنجاب پولیس)

ملزم نے گوجرانوالہ میں طالبہ کو 6 سال قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا (فوٹو پنجاب پولیس)

پنجاب پولیس نے 6 سال سے روپوش گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آنے والے اشتہاری ملزم شجر حسین کو وطن واپسی پر گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گینگ ریپ مقدمے میں نامزد ہے، جس نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو زیادتی کے بعد بیرون ملک میں روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کوشش بھی کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔