امیتابھ بچن کووڈ کے باعث کام نہ ہونے سے پریشان

بگ بی کی پوسٹ کو محض چند گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک January 16, 2022
بھارت میں کورونا میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کا کام متاثر ہورہا ہے فوٹوفائل

ISLAMABAD: بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کام نہ ہونے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی پریشان ہیں۔

بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث بہت سے شہروں میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی اس صورتحال سے پریشان آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی پریشانی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ''سب کچھ بند ہے، کام رک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے''۔

بگ بی کی اس پوسٹ کو محض چند گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کام نہ ہونے کے باعث ممبئی میں اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے