بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، شہاز شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2014
بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک ہونے والی 3 جنگوں سے صرف غربت میں اضافہ ہوا، شہباز شریف فوٹو:فائل

بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک ہونے والی 3 جنگوں سے صرف غربت میں اضافہ ہوا، شہباز شریف فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کرارہا ہے ہمارے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

برطانوی اخبار گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور حکومت کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ معاشی سیکیورٹی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دونوں ملکوں کو ماضی بھلا کر مستقبل پر توجہ دینا ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بھارت سےتعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ کشمیر اور سیاچن جیسے مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک ہونے والی 3 جنگوں سے صرف غربت میں اضافہ ہوا، اب الزامات لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔