- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
امریکا: عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے پولیس مقابلے میں ہلاک شخص کی شناخت ہوگئی
ٹیکساس: امریکا میں یہودی عبادت گاہ ’’بیت اسرائیل‘‘ میں داخل ہونے اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والا مسلح شخص برطانوی شہری نکلا جس کی شناخت فیصل اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ’’بیت اسرائیل‘‘ نامی یہودی عبادت گاہ میں مسلح شخص اُس وقت داخل ہوا تھا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔
مسلح شخص کے بیت اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد اندر سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی گئیں تھیں، جس کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے فوری طور پر عبادت گاہ کو گھیرے میں لیا۔
مسلح شخص نے راہب سمیت 5 افراد کو یرغمال بنایا جس کے بعد اُس نے ایک یرغمالی کو جانے کی اجازت دیدی جس نے پولیس کو بتایا کہ اغوا کار راہب کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتا ہے۔
اغوا کار نے کئی بار چیختے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ کسی کو بھی نقصان پہنچانا نہیں چاہتا بلکہ وہ خود ہی جلد مرنے والا ہے۔ مسلح شخص نے عافیہ صدیقی سے بات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
دس گھنٹے سے زائد تک اغوا کار نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سے مختلف طریقوں سے بات چیت کرتا رہا اور عافیہ صدیقی کی رہائی پر بضد رہا اسی دوران موقع پاکر امریکی فوجی کسی طرح اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
#BREAKING FBI identifies Texas hostage-taker as British citizen Malik Faisal Akram pic.twitter.com/4lVUk8Ci89
— AFP News Agency (@AFP) January 16, 2022
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ یہودی عبادت گاہ میں داخل ہو ہو گر وہاں موجود افراد کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر جن 4 عبادت گزاروں کو یرغمال بنایا تھا انھیں آزاد کرالیا گیا ہے اور اب وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
راہب یرغمال بنانے والے مسلح شخص کی شناخت ہوگئی ہے تاہم کولی ولی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حملہ آور کی شناخت عام کی جائے گی۔
امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے ہلاک ہونے والی شخص کی شناخت کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور کی عمر 44 سال اور نام ملک فیصل اکرم ہے جو برطانیہ کا شہری ہے۔
واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، جوبائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے واقعہ کو “دہشت گردی کی کارروائی” قرار دیا ہے۔
انہوں نے اسلحہ سے متعلق قدقن لگانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی اس لیے پس منظر کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ’لیکن اگر کوئی سڑکوں پر کسی اور سے کچھ خرید رہا ہو تو آپ اس طرح کی چیز کو نہیں روک سکتے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے مقامی حکام کو سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 برس کی قید کاٹ رہی ہیں جنھیں مشرف دور میں امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔