حریم شاہ اور شیخ رشید کی دوستی کیسے ہوئی، حریم نے پوری کہانی بتادی

ویب ڈیسک  اتوار 16 جنوری 2022
کچھ عرصے قبل حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کا تمام احوال بتایا تھا فوٹوفائل

کچھ عرصے قبل حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کا تمام احوال بتایا تھا فوٹوفائل

لندن: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے ساتھ اپنی دوستی ہونے کی پوری کہانی بتائی ہے۔

پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی ویڈیوز اور وزرا کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ تاہم لوگوں کو ہمیشہ یہ جاننے کا تجسس رہتا ہے کہ آخر حریم شاہ کی پہنچ وزرا اور بااثر افراد تک کیسے ہے۔

کچھ عرصہ قبل حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کا تمام احوال بتایا تھا اور اب انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی دوستی کی پوری کہانی بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کانفرنس میں بیٹھ کر شرکا کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ ان کی شیخ رشید کے ساتھ پہلی ملاقات 6، 7 سال قبل ہوئی تھی اور کسی نے ان کا تعارف شیخ صاحب سے کروایا تھا۔ حریم شاہ نے کہا مجھے اس وقت معلوم تھا کہ یہ سیاستدان ہیں اسلیے میں نے ان سے کہا کہ شیخ صاحب میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔

تو ایک دم شیخ صاحب نے کہا اچھا تمہیں میرا نمبر معلوم ہے یہ لکھو میرا نمبر بہت آسان ہے جلدی سے سیو (محفوظ) کرلو۔ حریم کی اس بات پر ہال میں بیٹھے شرکا ہنسنے لگے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا شیخ صاحب نے کہا مجھے ابھی مس کال دو جس پر میں نے انہیں مس کال دی اور اس طرح ہمارا آپس میں رابطہ ہوگیا اور ہمارے درمیان دوستی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں؛ حریم شاہ کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، شہزاد اکبر

حریم نے کہا شیخ صاحب مجھے کہتے تھے کہ جب آپ لاہور آئیں گی یا کہیں بھی جائیں، میری حویلی میں آئیں میری مہمان ہوں گی اس طرح میری شیخ صاحب سے دوستی ہوگئی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ ان دنوں منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر لندن آئی ہیں۔ حریم شاہ کی ویڈیو پر ایف آئی اے نے نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔