کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 جنوری 2022
حادثے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے . فوٹو : فائل

حادثے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے . فوٹو : فائل

کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کارساز فلائی اوور کےقریب 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس سےایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور درختوں سے جا ٹکرائی۔

حادثےمیں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئے جن کی شناخت 22  سالہ ارتضیٰ اور رافع کے نام سے ہوئی، حادثےکے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔