ویلنٹائن ڈے منانے پر پشاور یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں تصادم، 3 طالب علم زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2014
تصادم کے دوران طلبا کی جانب سے یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔  فوٹو؛ایکسپریس نیوز

تصادم کے دوران طلبا کی جانب سے یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

پشاور: یونیورسٹی میں ویلنٹائن دے منانے پر 2 طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام  کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے اس دوران 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جب کہ اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے ’’حیا ڈے‘‘ منایا جارہا تھا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں طلبا تنظیموں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اوراندھا دھند فائرنگ بھی کی  جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہوگئے۔

دونوں تنظیموں میں تصادم کے دوران جامعہ پشاور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے یونیورسٹی پہنچ کر تصادم میں ملوث  13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔