وزیراعظم نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  اتوار 16 جنوری 2022
وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عثمان بزدار . فوٹو : فائل

وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عثمان بزدار . فوٹو : فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کےعلاوہ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزاء ہیں، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔اپوزیشن خود بحرانو ں میں مبتلا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی طاقت ہی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔