اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 16 جنوری 2022
 منشیات میں 39 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 کلوگرام سے زائد افیون شامل ہے، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

منشیات میں 39 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 کلوگرام سے زائد افیون شامل ہے، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

 اسلام آباد:  اے این ایف انٹیلیجنس نے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلیجنس ٹیم نے اے این ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، جب کہ موقع سے ایک ملزم اور کار کو تحویل میں لے لیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات میں 39 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 کلوگرام سے زائد افیون شامل ہے، جب کہ کار میں سوار ملزم کی شناکت محمد علی سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو اٹک کا رہائشی ہے، ملزم نے بڑی مہارت سے کار کے سلینڈر میں 60 کلو منشیات کو چھپا رکھا تھا، ملزم کے خلاف  انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔