راولپنڈی میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے پر 3 اشتہاری ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 16 جنوری 2022
ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار  ۔ فوٹو : فائل

ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار ۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں امام مسجد کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان دانش، انس اور عبید اللہ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کانشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو بناکر اس کی تشہیر بھی کی۔

بعدازاں پولیس حرکت میں آئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تو وہ روپوش ہوگئے، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس پی پوٹھوہار رانا عبدل وہاب کا کہناتھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔