- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ بھی رو رہے ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ بھی رہ رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین سال قبل عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،بجٹ منظور ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں اور عمران خان نے اپنے فنانسروں کو لوٹ مار کی کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: میں عمران نیازی کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوں، شہبازشریف
انہوں نے کہا کہ ’آج عمران خان ہمارا حکمران اس لئے ہے کیونکہ ہم اپنے ملکی مقاصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب کے سامنے ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دڑاریں پڑ چکی ہیں، عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے لوگ بھی رہ رہے ہیں‘۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور بائیس کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومت ساڑھے تین سال کا عرصہ گزار کر خود ہی بے نقاب ہوئی اب ان کا بہت جلد احتتام ہوجائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے مگر اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے‘۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ’میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا مطلب قانون کی حکمرانی اور چوروں کے لیے راستے کو بند کرنا ہے، چور دروازوں سے قانون کی خلاف ورزی کرکے اقتداروں میں آنے والوں کی مثال عمران خان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی، خواجہ آصف
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کر دیا جبکہ نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا، عمران خان کہتا تھا کہ قرض نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا مگر آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے لیکن انہوں نے خودکشی نہیں کی کیونکہ اس کے لیے غیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔