- عثمان خان کیخلاف اماراتی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
شہباز شریف نے اپنے سمیت 4 شخصیات کیلئے ڈیل کا کہا، شہباز گل کا دعویٰ
فیصل آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف نے اپنے سمیت 4 شخصیات کے لیے ڈیل کے لیے ہاتھ پھیلایا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ اگر انہیں، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، مریم نواز اور نواز شریف کو بخش دیں تو ہم سب لندن چلے جائیں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنے پاسپورٹ پر ویزا لگوانے کے لیے بے چین ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہر اپنے ہاتھ میں رکھی جو وارنٹ پر لگیں گے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ جیل جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:شہباز گل کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکاری خاتون سعد رفیق کی رشتہ دار نکلیں
معاون خصوصی نے کہا کہ شبہاز شریف کو عنقریب سلاخوں کے پیچھے دیکھیں گے کیونکہ ایک ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں چار چار ارب روپے آئے ہیں، جواب دینا پڑے گا کہ وہ رقوم کہاں سے آئی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 16, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لندن میں علاج کی غرض سے موجود نواز شریف کی وطن واپسی کے خواہاں ہیں، بہت جلد ان کا ویزا بھی ختم ہوجائے گا۔
شہباز گل نے کہا کہ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا، عمران خان غریب کو علاج کیلے وہاں لے آئیں جہاں وہ نہیں جا سکتا تھا جبکہ 13ارب کی لاگت سے منصوبے شروع اور اسی دور میں مکمل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی برگر ڈیل مانگ رہی ہےجس میں کھلونا بھی ملتا ہے، نواز شریف کا ویزہ جلد برطانیہ میں منسوخ ہو جائے گا
علاوہ ازیں شبہاز گل نے فیصل آباد میں ترقیاتی کام سے متعلق کہا کہ رواں برس شہر کی تمام بڑی سڑکوں کو بنانے کا شروع کردیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔