برطانیہ بھیجے جانے والے شادی کے کپڑوں سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 16 جنوری 2022
واسکٹ سے ہیروئن نکالے جانے کا منظر (فوٹو : اے این ایف)

واسکٹ سے ہیروئن نکالے جانے کا منظر (فوٹو : اے این ایف)

راولپنڈی: اے این ایف انٹیلی جنس نے نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ برطانیہ کے بک کروائے جانے والے پارسل سے تقریبا ساڑے تین کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جسے ویسٹ کوٹ، شیروانیوں اور شادی بیاہ کے دیگر کپڑوں میں چھپایا گیا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس حکام کے مطابق ٹیم نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقے ائرپورٹ ٹاؤن میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور برطانیہ جانے کے لیے بک کرائے گئے پارسل میں موجود ویسٹ کوٹوں، شیروانیوں اور کلوں میں مہارت سے چھپائی گئی تقریبا ساڑے تین کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد برآمد کرلی۔

Herion recovered at courior company 2

حکام کا کہنا تھا کہ پارسل ذاکر خان نامی شخص کی جانب سے برطانیہ میں سبینہ کوثر نامی خاتون کے پتہ پربھجوایا جا رہا تھا، ہیروئن و اشیاء قبضے میں لے کر اانسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔