- صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ، بھارت کے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت
- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد میں داخل، ڈی چوک پر پولیس اور مظاہرین کا شدید تصادم
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
اپوزیشن جتنے مارچ کر لے ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی، شاہ محمود

تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)
ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی الیکشن کا وقت ہے نہ ہی تیاریاں کی جارہی ہیں، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2023 کی عوامی عدالت میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائے گی اور ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں، ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اس کا سلسلہ بند ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں: کرپشن کے خلاف ہماری جنگ لازم ہے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی، تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں نہ کوئی اکاؤنٹس اور نہ ہی کسی حکومتی رکن کا باہر جانے کا پروگرام ہے، ہم عوام کے درمیان میں رہ رہے ہیں اور اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، وزیراعلیٰ پنجاب
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سالوں سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے، حکومت مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔