- شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا
- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس کل طلب

ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس کل 17 جنوری کو طلب کرلیا۔
اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور صوبائی وزرائے صحت کے وزراء کا اجلاس تعلیم کے شعبے، عوامی اجتماعات، شادی بیاہ کی تقریبات، انڈور/آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نان فارماسیوٹیکل مداخلت (NPIs) کا ایک نیا مجموعہ تجویز کرے گا۔
ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب کے پیش نظر تعلیمی ادروں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ این سی او سی نے بڑھتی ہوئی بیماری سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں خصوصاً سندھ حکومت کے ساتھ بڑے پیمانے پر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پڑھیں : کراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی
یاد رہے کہ این سی او سی نے 17 جنوری سے پرواز میں کھانے، ناشتے کی فراہمی پر مکمل پابندی کے نفاذ کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے کہا گیا کہ وہ دوران پرواز ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔
17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پابندی ہوگی۔ این سی او سی نے تمام حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ جاری ویکسی نیشن مہم کو تیز کریں اور ویکسی نیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔
اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، این سی او سی
دریں اثنا این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کم وقت میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں تاہم ہسپتالوں میں داخلہ اور شرح اموات نہیں بڑھ رہیں جب کہ کورونا کیسز میں تشویش ناک حالت کے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔