انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میدان سج گیا جس میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2014
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچزکھیلے گئے۔ فوٹو: فائل

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچزکھیلے گئے۔ فوٹو: فائل

دبئی: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میدان متحد عرب امارات میں سج گیا جہاں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور دفاعی چیمیئن بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں وہ کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کو ایونٹ کے فائنل سے قبل فائنل قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ میچ کو براہ راست دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچزکھیلے گئے جس میں سری لنکا کا مقابلہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز، زمبابوے کا کینیڈا اور انگلینڈ کا یواے ای سے جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔