- ن لیگ کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
طالبان کا حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے

انہوں نے بتایا کہ میری دائیں آنکھ جلنے لگی، میں نے ان میں سے ایک سے کہا تم شرم کرو۔—فائل فوٹو
کابل: افغانستان میں تین مظاہرین نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے کابل میں کام اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے فائر کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے تقریباً 20 خواتین جمع ہوئیں، جو ’مساوات اور انصاف‘ کے نعرے لگا رہی تھیں اور بینرز اٹھائے ہوئے تھیں جن پر ’خواتین کے حقوق، انسانی حقوق‘ لکھا ہوا تھا۔
تین خواتین مظاہرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ احتجاج کو بعد میں طالبان نے منتشر کر دیا جو کئی گاڑیوں میں وقوعہ پر پہنچے تھے۔
مزیدپڑھیں: طالبان خواتین کی حکومت میں شمولیت اور تعلیم سے متعلق وعدے پورے کریں، اقوام متحدہ
مظاہرے میں شریک ایک نے کہا کہ جب ہم کابل یونیورسٹی کے قریب تھے، طالبان کی 3 گاڑیاں آئیں اور ایک گاڑی کے جنگجوؤں نے ہم پر کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میری دائیں آنکھ جلنے لگی، میں نے ان میں سے ایک سے کہا ’تم شرم کرو‘ اور پھر اس نے اپنی بندوق کی نوک میری طرف کردی۔
دو دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک خاتون کو اسپرے کے کی وجہ سے آنکھوں اور چہرے پر الرجی سے ہسپتال جانا پڑا۔
اے ایف پی کے ایک نمائندے نے ایک جنگجو کو ایک ایسے شخص کا موبائل فون ضبط کرتے دیکھا جو مظاہرے کی فلم بندی کر رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔