شمالی کوریا کا ایک اورمیزائل تجربہ،2میزائل فائرکئے

ویب ڈیسک  پير 17 جنوری 2022
میزائل تجربات پرامریکا شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائدکرچکا ہے:فوٹو:فائل

میزائل تجربات پرامریکا شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائدکرچکا ہے:فوٹو:فائل

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔

جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔