کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 17 جنوری 2022
جھلسنے والے افراد کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

جھلسنے والے افراد کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ زمیندار گلی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی  جارہی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔