- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
ایف آئی اے کا سابق ڈی جی بشیر میمن کے انٹرویوز پر پابندی کے لئے پیمرا سے رابطہ
لاہور: ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر ممین کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے لئے پیمرا حکام کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کے حوالے سے پیمرا سے رجوع کر لیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان نے پیمرا حکام کو خط بھی لکھا ہے۔
ڈاکٹر رضوان کی جانب سے چیرمین پیمرا کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمر فاروق کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں، اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انتہائی مطلوب مجرم کا سابق ڈی جی ایف آئی اے سے رابطوں کا انکشاف
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے کو انتہائی مطلوب پاکستانی شہری کے دفترخارجہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے سے رابطوں کا انکشاف ہوا تھا، جب کہ انرجی اور آئی پی پی کے معاہدوں میں فراڈ کرنے والے افراد کی پشت پناہی میں سابق ڈی جی ایف آئی اے اور فارن آفس کے دو افسران سے تفتیش بھی جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق 2019 میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عمر فاروق کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست سے نکلوایا تھا، عمر فاروق نامی شخص نے سوئٹزلینڈ میں ایک بینک بنا کر مختلف ممالک کے افراد کو لوٹا تھا۔ عمر فاروق پر سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں منی لانڈرنگ کے الزامات تھے، عمر فاروق کا نام جب انٹرپول کی ریڈ لسٹ سے نکلوایا گیا تو اس نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو شکریہ کا خط بھی لکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔