بیلجیئم میں نامعلوم شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا

ویب ڈیسک  پير 17 جنوری 2022
خاتون کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

خاتون کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

برسلز: بیلجیتم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔ 

برسلز کے ایک اسٹیشن پرکھڑی خاتون کو ٹرین کی آمد سے چند سکینڈز قبل نامعلوم شخص نے دھکا دے کرپٹری پرگرا دیا۔ ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے جس کی وجہ سے خاتون معجزانہ طورپربچ گئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اسپتال پہنچایا اورانہیں دھکا دینے والے شخص کوایک دوسرے پلیٹ فارم سے گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے۔

خاتون کوپٹری پردھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔