کترینہ کا ہیرو بننے کیلئےہریتک کی طرح فٹ ہونا چاہتا ہوں، آرمدھاون

ویب ڈیسک  پير 17 جنوری 2022
لگتا ہےہریتک روشن کی عمر رک گئی ہے، مدھاون

لگتا ہےہریتک روشن کی عمر رک گئی ہے، مدھاون

 ممبئی: بالی وڈ کے اداکارآر مدھاون نے کترینہ کیف کا ہیرو بننے کی خواہش ظاہرکردی۔

بالی وڈ اداکار آر مدھاون بھی کترینہ کیف کے پرستارنکلے۔ آرمدھاون کا کہنا ہے کہ وہ کترینہ کیف کے ہیرو بننا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے ہریتک روشن کی طرح فٹ ہونا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں آر مدھاون کا کہنا تھا کہ ہریتک روشن کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن ہریتک کودیکھ کرلگتا ہے کہ ان کی عمر بڑھنا بند ہوگئی ہے۔

مدھاون کا یہ بھی کہنا تھا کہ کترینہ کیف کے مقابل ہیرو آنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لئے ہریتک روشن کی طرح مکمل فٹ ہونا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔