- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
تھیلیوں کےلیے بھی ’سیٹ بیلٹ‘ ایجاد کرلی گئی!
اٹلانٹا: ایک امریکی کمپنی ’بیگو‘ (Bago) نے کار میں رکھی گئی تھیلیوں کو اِدھر اُدھر لڑھکنے سے بچانے کےلیے خاص سیٹ بیلٹ ایجاد کرلی ہے۔
یہ استعمال میں بہت آسان ہے: اسے ڈیش بورڈ کے ڈھکنے سے منسلک کرکے، کار کے فرش پر رکھی ہوئی تھیلی سے جوڑا جاسکتا ہے۔
مضبوط کلپ جیسے آنکڑے کی مدد سے یہ تھیلی کے اوپر والے حصے کو جکڑ لیتی ہے اور اسے لڑھکنے نہیں دیتی۔
اس طرح وہ تھیلی اور اس میں رکھا ہوا سامان، دونوں ہی کار کے فرش پر بکھرنے سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ ڈرائیور بے فکری سے کار چلانے پر پوری توجہ رکھ سکتا ہے۔
’بیگو‘ کی تیاری میں وہی سب کچھ استعمال کیا گیا ہے جو عام سیٹ بیلٹ میں ہوتا ہے، البتہ اسے ایک خاص اور منفرد ترتیب ضرور دے دی گئی ہے۔
کار کے حساب سے اس کی لمبائی کم یا زیادہ بھی کی جاسکتی ہے اور تھیلی الگ کرنے کے بعد اسے لپیٹ کر کسی چھوٹی سی جگہ پر بہ آسانی رکھا جاسکتا ہے۔
ان تمام خوبیوں کے باوجود اس سیٹ بیلٹ کی قیمت 22 ڈالر (تقریباً 4,000 پاکستانی روپے) ہے جبکہ اب تک اسے بازار میں فروخت کےلیے پیش نہیں کیا گیا ہے؛ بلکہ اس کے آن لائن پری آرڈرز کا سلسلہ جاری ہے۔
’بیگو‘ کمپنی کے مطابق، تھیلیوں کےلیے اس سیٹ بیلٹ کی پہلی کھیپ جون 2022 تک صارفین کو بھیجی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔