- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کو رخصت کرنے پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
آوارہ بلیوں نے مہنگی سیٹلائٹ ڈش کو اپنا بستر بنا لیا

یہ ایلون مسک کے جدید ’اسٹارلنک سیٹلائٹ‘ کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر صارف)


البرٹا: کینیڈا کے ایک سوشل میڈیا صارف نے برفیلے موسم میں جدید اور مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر بیٹھی ہوئی پانچ بلیوں کی تصویر ٹویٹ کی ہے جو بہت وائرل ہورہی ہے:
آرن ٹیلر نامی اس ٹوئٹر صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایلون مسک کے جدید ’اسٹارلنک سیٹلائٹ‘ کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ یعنی جدید ہونے کے علاوہ یہ بہت مہنگی بھی ہے۔
البتہ بعض لوگوں نے نشاندہی کی ہے کہ سرد موسم میں ’اسٹارلنک سیٹلائٹ ڈش‘ کو گرم رکھنے کا خودکار نظام موجود ہے جو برفباری میں اس پر برف جمنے نہیں دیتا یا پھر جمی ہوئی برف کو پگھلا کر ڈش پر سے ہٹا دیتا ہے۔
بلیوں نے سیٹلائٹ ڈش کی اسی گرمی کو محسوس کرتے ہوئے، شدید سردی سے بچنے کےلیے اس پر پناہ لے لی اور آپس میں تعاون کرتے ہوئے ایک ساتھ پانچ بلیاں اس ڈش پر بیٹھ گئیں۔
31 دسمبر 2021 کے روز کی گئی اس ٹویٹ کو اب تک تقریباً دو لاکھ ٹوئٹر صارفین پسند کر چکے ہیں جبکہ اسے 26 ہزار مرتبہ ری ٹویٹ بھی کیا جاچکا ہے۔
ویسے تو آرن ٹیلر کو ان بلیوں کے سیٹلائٹ ڈش پر بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ بلیوں کی وجہ سے اس ڈش میں نشریات وصول کرنے کی صلاحیت وقتی طور پر کمزور پڑجاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔