- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے، جن میں 3 سینیٹرز ، 36 اراکین قومی اسمبلی، 69 اراکین پنجاب اسمبلی، 14 اراکین سندھ اسمبلی، 21 خیبرپختونخواہ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں مسلم لیگ ن کے مصدق ملک سمیت 3 سینیٹرز، وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق قادری، حماد اظہر، شفقت محمود، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزراء مملکت فرخ حبیب اور شبیر علی قریشی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جن اراکین کی رکنیت معطل کی ان میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، فردوس شمیم نقوی، علی گوہر خان، صداقت عباسی، راجا ریاض، خالد مقبول صدیقی، یار محمد رند، میر سکندر علی، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ چوہدری، سلمان نعیم اور سبطین خان نیازی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رکنیت معطل ہونے والے اراکین اسمبلی کاروائی اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔