پی ایس ایل سے چند روز قبل پی سی بی کے دس ملازمین کورونا کا شکار

محمد یوسف انجم  پير 17 جنوری 2022
کورونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔

کورونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں چند دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے کورونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اب تک مجموعی طورپر دس کوویڈ کیسز پازٹیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسز میں زیادہ تر چھوٹے درجے کا اسٹاف شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے چار ملازمین کے کوویڈ پازیٹو رپورٹس پر بورڈ نے تمام اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے تھے، سب کیسز کی رپورٹس ملا کرمجموعی طورپر دس افراد ایسےہیں جن کی رپورٹس پازٹیو آچکی ہیں۔

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے ایکسپریس نیوز کو کوویڈ کیسز پازٹیو آنےکی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جن ملازمین کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں، وہ اس وقت اپنے گھروں پر ہی قرنطنیہ کررہےہیں۔ جبکہ دفتر میں بھی کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔