- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے
کانگریس اور بی جے پی گزشتہ کئی سالوں سے پس پردہ عوام کو لوٹتے چلے آرہے ہیں، اروند کیجریوال فوٹو: فائل
نئی دہلی: بھارت میں کرپشن جیت گئی اور عام آدمی ہار گیا، اس کی تازہ مثال نئی دلی کی اسمبلی میں اس وقت سامنے آئی جب عام آدمی پارٹی نے کرپشن کے خلاف بل پیش کرنا چاہا جس کی کانگریس اور بی جے پی کے ارکان نے شدید مخالفت کی جس پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے اراکین نے کرپشن کے خلاف کئی سال سے پس پشت ڈالے جانے والے ’’جن لوک پال‘‘ بل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران بھارت کی حکمران جماعت کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے اس کی شدید مخالفت شروع کردی اور اسمبلی ہال شور شرابے سے گونج اٹھا، اس شور شرابے کے دوران ہی اروند کیجریوال نے اجلاس میں اظہار خیال کرنے کی کوشش کی تاہم اپوزیشن اراکین نے اس میں خلل ڈالتے ہوئے ان پر قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگادیا۔
اسمبلی کے اجلاس کے بعد اروند کیجریوال نے فوری طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، استعفے کے بعد پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدا سے ہی کرپشن کی مخالفت کی اور آج ان کا استعفیٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ وہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی گزشتہ کئی سالوں سے پس پردہ عوام کو لوٹتے چلے آرہے ہیں جس کا کھلا ثبوت آج انہوں نے اسمبلی اجلاس میں کرپشن کے خلاف بل کی مخالفت کرکے دیا۔ اروند کیجریوال نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو کچھ نہیں سمجھتی لیکن اب اسے ریاستی حکومت کی طاقت کا اندازہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی نئی دلی کی ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے بعد دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی جس کے بعد کانگریس کی حمایت سے اروند کیجریوال ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے،عام آدمی پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی عوامی بھلائی اور کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانا شروع کردیئے جس پر کیجریوال کو شدید مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور آج ریاستی اسمبلی میں کرپشن کے خلاف بل پیش نہ کرنے دینے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، یوں وہ صرف 49 دن تک نئی دلی کے وزیر اعلیٰ رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔