- پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمے کیلیے تھانے میں درخواست
- جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
- ڈالر کی قدر میں مزید 1.28 روپے کی کمی
- کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ
- روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت
- ایس ایچ او کے کمرے میں مردوں کا لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
- اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن
- ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول
- بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف
- 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘
- والدین زبردستی کزن سے شادی کرنا چاہتے تھے، تشدد بھی کیا، دعا زہرہ
- جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
- گجرات میں 25 سالہ لڑکی سے 8 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
- شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اسکا ساتھی گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری
- حکومتی بینچوں سے اپوزیشن پر جانے میں وقت نہیں لگے گا، ایم کیو ایم
- افغانستان کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلیے فعال ہیں، روس
- سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کا فیصلہ معطل
- عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کرنے والا شہری عدالت طلب
نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ سے پیغام بھیجنا اب آسان

واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کئے بغیر اب فون یا پیغام بھیجنا ممکن ہوگا۔ فوٹو: فائل
لندن: واٹس ایپ پر بات اور پیغامات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون بک میں مطلوبہ نمبر محفوظ کیا جائے۔ پھر واٹس ایپ اس نمبر سے جڑنے کے بعد ہی پیغام یا فون کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ہم سارے نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے۔ پھر دوسری جانب نمبر محفوظ کرنے اور اسے واٹس ایپ سے منسلک کرنے میں بھی وقت لگتا ہے۔
واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کئے بغیر دو طرح سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ اگرچہ یہ طریقہ کمپنیاں اور آن لائن اسٹور استعمال کرتے ہیں لیکن اسے آپ بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
پہلا طریقہ بذریعہ ویب سائٹ
فون براؤزر یا کسی بھی اچھے براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کیجئے۔ ان میں ccc کا مطلب ملکی (کنٹری) کوڈ لکھیں لیکن + نشان ٹائپ نہ کریں بلکہ اس طرح لکھیں گے۔ مثلاً پاکستان کا کوڈ 92 ہے تو اس طرح لکھیں۔
https://wa.me/923006xxxxxx ٹائپ کرکے نمبر پورا لکھیں لیکن کوئی ڈیش یا بریکٹ وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔ آپ براؤزر میں بار بار استعمال کرنے کے لیے اسے بک مارک بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد واٹس ایپ آپ سے چیٹ بٹن جاری (کنٹینیو) کرنے کو پوچھے گا۔ اسے دباتے ہی واٹس ایپ کی ایپ کھل جائے گی اور اب آپ کال کرسکتے ہیں، ٹیکسٹ کرسکتے ہیں یا پھر وائس میسج بھی بھیج سکتے ہیں۔
دوسراطریقہ بذریعہ ایپ
’واٹس ڈائریکٹ‘ اور’کلک ٹو چیٹ‘ ایپس کی بدولت اس پورے عمل کو خودکار بنایا جاسکتا ہے۔ بس آپ کو کوئی ایک ایپ اتارنا ہوگی۔ یہ دونوں ایپس بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔
انسٹالیش کے بعد ایپ کھولیں اور درست کنٹری کوڈ کے ساتھ نمبر شامل کریں اور فوری طور پر ڈیوائس اجازت نامے کے ساتھ واٹس ایپ استعمال کریں۔
لیکن خود دنیا بھر کے صارفین بھی واٹس ایپ سے اس کا سادہ طریقہ یا فیچر شامل کرنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واٹس ایپ اسے کب شامل کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔