بیرون ملک51 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع

حسیب حنیف  منگل 18 جنوری 2022
وزارت تجارت نے تقریبا ڈیڑھ سو درخواستیں مسترد کردیں۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

وزارت تجارت نے تقریبا ڈیڑھ سو درخواستیں مسترد کردیں۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

اسلام آباد: بیرون ملک 51نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 26 افسران کی درخواستیں مسترد کی گئیں جس پر کچھ افسران نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا، نجی شعبے سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں مسترد کی گئیں ہیں، امیدواروں کا تحریری امتحان ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت تجارت کو تعیناتیوں کا عمل شفاف اورمیرٹ پر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے 300 امیدواروں کی درخواستیں تحریری امتحان کیلئے منظور کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔